Quran is Our Friend in Need

یہ بات ہے آج سے سات سال پہلے کی، وہ ایک رات جس نے میری اور میرے گھر کی زندگی بدل دی۔

میری عمر 17 سال تھی اور میرا کالج کا آخری سال تھا، میں اپنے گھر کی بڑی بیٹی تھی، ایک بہن اور پھر بھائی، وہ دونوں چھوٹے تھے ۔

اگلے سال مجھے میڈیکل کالج جانا تھا اور میں اپنے خوابوں کو سچا کرنے کے لیے بہت محنت کر رہی تھی۔

اس دن ابو کو گھر آنے میں دیر ہو گئی تھی لیکن ہم سب انکا انتظار کر رہے تھے کہ وہ آئیں گے تو پھر ہم کھانا کھائیں گے۔ ان دنوں گھر کا فون خراب تھا اور ایک ہی موبائل فون ابو کے استعمال میں تھا۔

کافی انتظار کے بعد ہمیں اطلاع ملی کہ ابو کو راستے میں دل کا دورہ پڑا تھا اور وقت پہ مدد نہ ملنے کی وجہ سے وہ زندہ نہیں بچ سکے- 5 دن تک گھر لوگوں سے بھرا رہا۔ ایک ہفتے میں ہم 4 گھر والے اکیلے تھے، امی جان نے سیدھی سادی گھر کی زندگی کے سوا کچھ نہیں دیکھا تھا۔ گھر میں کھانے کا سامان خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ کوئی قریبی رشتہ دار ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا۔

میں خالی دماغ کے ساتھ کھڑکی کے پاس بیٹھی تھی۔ بہت دیر سوچنے پر کچھ سمجھ نہیں آیا۔ پھر میری توجہ ایک چھوٹی سی چڑیا کی طرف ہوگئ۔ ابو کہتے تھے الله نے ان سب کو ہمارے لیے بنایا ہے، ہماری زندگی کو سجانے کے لیے اور ہمیں کوئی بات سکھانے کے لیے۔

وہ چھوٹی سی پھُرّ پھُرّ سے اڑ کر آتی اوراپنے بچےکو کچھ کھلاتی اور پھر دوبارہ شروع سے یہی کرتی، بار بار آتی اور پھر جاتی ۔

“کیا ان نے نہیں دیکھا پرندوں کی طرف، انكے اوپر، وہ پر پھیلا تے ہیں اور سمیٹتے ہیں “

"کوئی نہیں تھامتا انہیں سوائے الرحمن کے "

"کوئی نہیں تھامتا انہیں سوائے الرحمن کے "

"کوئی نہیں تھامتا انہیں سوائے الرحمن کے "

میں بہت دیر تک اس کو دہراتی رہی، ایسے جیسے میرے دماغ کی سوئی اسی پر اٹک گئی ۔

سب دكھ بهول كے اس لمحےكى مہربانی ياد رہى بس مجھے ۔

بےشک باپ کی وراثت میں بہترین اثاثہ علم ہے اور بہترین علم قرآن کا علم ہے۔ قرآن کے ذریعے الله نے میرے چھوٹے سے دل کو مضبوطی عطا فرمائی۔

پھر ہم بہن بھائی الله کی مہربانی سے اپنی مناسب راہیں پاتے گئے، ہمت، حوصلہ اور محنت سے وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوا اور رفتہ رفتہ زندگی بہتر ہو گئی، الحمدلله

I was 17 years old and in my last year of college, I was the eldest daughter in my family, a sister and then a brother, both were young.

Next year I had to go to medical college and was working hard to prove myself.

That day my father was late to reach home but all of us were waiting for him, so that we will have food together. In those days the house phone was out of order and only mobile phone was with by father.

After a long wait we get this shocking news that father had suffered a heart attack on the way home and could not survive due to lack of timely help.

The house was full of people for 5 days. In a week time, we 4 were home alone, mother had seen nothing but simple home life. There was no money to buy food at home. Neither close relatives were willing to help.

I was sitting by the window with a blank mind. After thinking for a long time, nothing was concluded. Then my attention was drawn to a small bird.

Father used to say that Allah has made them for us, to decorate our lives and to teach us some learning points.

She the little one, flies up from the tree and then come back to feed her baby bird, then do the same again, coming and going again and again.

"Have they not seen the birds, above them, they spread and fold their wings."

"No one holds them except arRahman."

I kept repeating it for a long time, as if the needle of my brain stuck on it.

Indeed, the best asset in father's inheritance is ilm, and the best ilm is the ilm of Qur'an. ALLAH has strengthen my small heart through Quran.

Then, by the grace of Allah, we brother and sisters found our reasonable ways, with courage, endurance and hard work, we did not realize the passage of time and gradually the life got better, Alhamdulillah.

Verbal story from our valuable Co-Author, written by TLN Admin Team & translated with the google translate+manual correction.

Please share your experiences of Quran as well, you can even write in your own language.

TLN co-author

A member from TLN family who took time to share and care.

Previous
Previous

Breaking The Chain of Negativity

Next
Next

The Blind Hearts